سڈنی :ملازمین ویک اینڈز پر اپنے باس کے میسجز یا کالز سے اکثر پریشان ہو جاتے ہیں۔ یا کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد آفس کی طرف سے آنے والی میلز انہیں تنگ کر دیتی ہے۔آسٹریلیا میں حکومت نے اپنے شہریوں کو درپیش اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔آسٹریلیا میں ملازمین کو اب یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ وہ کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد آفس کی طرف سے آنے والے ٹیکسٹ میسجز، ٹیلی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔اس نئے قانون کا نام ’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘ ہے جس کے تحت ملازمین دفتری اوقات کے بعد کام سے متعلق آنے والی کالز یا میسج کو نظر انداز کرسکیں گے۔ آسٹریلیا میں یہ نیا قانون پیر سے لاگو ہوا ہے۔ اب ملازمین کو کام کے دورانیے کے بعد کام سے متعلق کالز نہ اٹھانے پر کوئی سزا یا پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔