آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچھڑے کی کمر پر ’مسکراہٹ‘ کی علامت

   

ملبورن: آسٹریلیا میں ایک ایسا عجیب و غریب بچھڑا پیدا ہوا ہے جس کی کمر پر ہنسنے والی ’سمائلی‘ بنی ہوئی ہے۔یہ ننھا بچھڑا ہالینڈ کی گائے ہولسٹین فریزین کی نسل ہے جس کی کمر پر ہنسنے والی سمائلی بننے کے بعد اب اسے لوگ ’ہیپی‘ کہہ رہے ہیں۔ ’ہیپی‘ ویسٹ جپس لینڈ کے علاقے رپل بروک میں واقع ایک فارم میں پیدا ہوا ہے۔ اس فارم کے مالک میگن اور بیری کوسٹر ہیں جو ہر سال 700 کے قریب بچھڑوں کو پالتے ہیں۔میگن کوسٹر کہتی ہیں کہ ’ہم نے اس سے پہلے بچھڑوں کی پیشانی پر سات لکھا ہوا یا تارے بنے ہوئے یا عجیب قسم کے نشانات بھی دیکھے ہیں لیکن ہنسنے والی سمائلی کبھی نہیں دیکھی۔‘