آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمن T20 ورلڈ کپ جیت لیا

   

فائنل میں انگلینڈ کو 7وکٹ سے شکست‘بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میاچ کا اعزاز
لارڈز(برطانیہ)۔6؍جولائی ( ایجنسیز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے 151 رنز کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر جیت کا نشانہ حاصل کر لیا۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر 4وکٹ پر 150رنز بنائے جس میں کپتان نیٹ برنٹ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جب کہ فریاک یمپ نے 28 گیندوں پر جارحانہ 44 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیملٹن، گارتھ، سوفی مولینی، سدرلینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی تھیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ریکارڈ آٹھویں بار فائنل کھیل رہی تھی جب کہ انگلینڈ نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔آسٹریلیا کے جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، جنہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کو آسٹریلوی بولرز نے ابتدا ہی سے قابو میں رکھا۔ انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور۔برنٹ نے اپنی ٹیم کیلئے سخت مزاحمت کی اور 58 رنز بنائے لیکن انہوں نے اس کیلئے 53 گیندیں کھیلیں، جس سے ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر صرف 150 رنز ہی بنائے۔ انگلینڈ کے 70 رنز پر چار کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد سائیور-برنٹ اور فریا کیمپ نے پانچویں وکٹ پر 80 رنز کی شراکت بنائی لیکن ان کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔ آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی اور فائنل میں انگلینڈ کو ہراکر ساتویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیت لیا۔