آسٹریلیا کا دورۂ ویسٹ انڈیز ، ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی

   

سڈنی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹوئنٹی20 اور تین ونڈے میچوں کے آئندہ دورے کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں کئی سرکردہ کھلاڑیون نے واپسی کی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کے گھر پر سفید گیند سیریز سے باہر رہے اسٹیون استمھ، ڈیوڈ وارنر، مشل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنس سمیت ایلکس کیری اور موئسس ہینرکس نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے پیر کے روز 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں وطن واپس آنے والے آئی پی ایل کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ بی سی سی آئی کی چارٹر فلائٹ سے کھلاڑیوں کو مالدیپ سے وطن بھیجا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کی حتمی ٹیم جون کے آخر میں ویسٹ اندیز کیلئے روانہ ہوگی۔آسٹریلیائی قومی سلیکٹر ٹریور ہارنس نے کہا کہ یہ ابتدائی فہرست سلیکٹرز کو ٹھوس بنیاد فراہم کرتی ہے جس سے آنے والے ہفتوں میں کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے دورے کے لئے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جاسکے ۔ آسٹریلیائی مردوں کی ٹی ٹونٹی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔رینکنگ میں مقام کے لئے سخت مقابلہ ہوگا جس کی ہمیں تلاش ہے ۔ویسٹ انڈیز کی مردوں کی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے چھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے ، جس میں سری لنکا میں 2012 اورہندوستان میں 2016 ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہے ۔ ۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:آرون فنچ (کپتان) ، اشٹن ایگر ، جیسن بہرینڈورف ، الیکس کیری ، پیٹ کمنس ، جوش ہیزل ووڈ ، موئسس ہنریکس ، مچل مارش ، گلن میکسویل ، ریلی میرڈیتھ ، جوش فلپ ، کین رچرڈسن ، زائی رچرڈسن ، تنویر سنگھا ، ڈارسی شارٹ، اسٹیو اسمتھ ، مچل اسٹارک ، مارکس اسٹوئنس ، مچل سویپسن، اینڈریو ٹائی ، میتھیو ویڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔