سڈنی : آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں کوکاس اور والبیز پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں 7 مادہ کوکاس اور دو پیلے پاؤں والے والبیز پرسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔چڑیا گھر کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جانوروں کا یوں مرنا ایک معمہ بن گیا ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ شاید ان کی موت زہریلے پودے کھانے کی وجہ سے ہوئی ہو۔طبی عملے کا کہنا ہے کہ جانوروں کے مرنے سے پہلے بیمار ہونے کی کوئی علاماتیں نہیں تھیں۔طبی عملے نے بتایا کہ بچ جانے والا 11 ماہ کا کوکا چڑیا گھر کے ہیلتھ سینٹر میں موجود ہے جس کے طبی ٹیسٹ کرکے بیمار ہونے کی وجہ کا پتا چلایا جارہا ہے۔