آصف آباد میں اردو جرنلسٹ فیڈریشن کا اجلاس

   

ایمانداری اور بے باکی سے خدمات انجام دینے صحافیوں کو ایم اے ماجد کا مشورہ
کاغذنگر۔ 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اصف آباد اے روز گارڈن فنکشن ہال میں اردو جرنلسٹ فیڈریشن کا اجلاس یو جے ایف ضلع صدر مرزا سلیم بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت اردو جرنلسٹ فیڈریشن ریاستی صدر ایم اے ماجد، ریاستی جنرل سگریٹری غوث محی الدین، جرنلسٹ یونین نائب صدر سید احمد جیلانی، سید عظمت علی شاہ، خان ایم اے محسن، اسٹیٹ ارگنائزر سگریٹری عبدالجمیل، امجد علی کے علاوہ مقامی مہمانوں میں ٹی یو ڈبلیو جے یو ائی جی کے صدر عبدالرحمان، الحاج فیاض سیٹ، علی بن عبداللہ کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردو جرنلسٹ فیڈریشن ریاستی صدر ایم اے ماجد نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی مادری زبان پر عبور ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر عبدالرحمان، عبدالجمیل، مرزا سلیم بیک، ایم اے مبین، الحاج اسرار احمد اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ اس جلسہ کی کارروائی منصف نامہ نگار عابد احمد نے چلائی۔