آصف آباد میں سی پی ایم کی بھوک ہڑتال

   

کاغذ نگر۔ کلکٹر آفس کے روبرو سی پی ایم پارٹی ڈسٹرکٹ سکریٹری کے راجنا کی زیر نگرانی آج ضلع کے بی آصف آباد کے اٹکالاپاڈ گاؤں کے کسانوں کو اراضی پٹہ جات کی اجرائی اور انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زنجیری بھوک ہڑتال آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایم پارٹی ڈسٹرکٹ سکریٹری کے راجنا نے کہا کہ ریاستی حکومت اور محکمہ فارسٹ ملازمین کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں، لیکن سی پی ایم پارٹی کسانوں کے حقوق کو حاصل کرنے میں کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ شامل ہوگی، اس لیے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور محکمہ فاریسٹ کے ملازمین سے مطالبہ ہے کہ اٹکالاپاڈ گاؤں کے چالیس تا پچاس سالوں سے کاشت کرنے والے کسانوں کو پٹہ پا س بک کی اجرائی اور کسانوں پر کیے جانے والے فارسٹ ملازمین کے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کر نے کا مطالبہ کیا گیا۔ اگر کسانوں کے مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں سی پی ایم پارٹی کی جانب سے احتجاجی پروگراموں کو منظم کرنے کا انتباہ دیا۔