آصف زرداری کیبرطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

   

کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شاہ چارلس کے یوم پیدائش کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔ آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے برطانیہ کو مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔