آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب

,

   

اسلا م آباد: آصف علی زرداری پاکستان کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انہیں دونوں ایوانوں میں اکثریت ملی اور تین صوبوں میں بھی بھاری اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ زرداری کی اہلیہ اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد انہیں تقریباً ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی اور آسانی سے جیت گئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ملک کے چار میں سے تین صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں اکثریت حاصل کی۔ آصف علی زرداری کل 411 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے حریف محمود اچکزئی کو صرف 181 ووٹ ملے۔انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان سے پہلے ہی حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا