آفتاب کی ویان پر حملہ کرنے والے دو لوگوں کو دہلی ہائی کورٹ نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا

,

   

اہلکاروں نے کہاکہ پونا والا پر پالی گرافی جانچ پیر کے روز تقریبا 7گھنٹوں تک جاری رہی۔
نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز افتاب پونا والا کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر حملہ کرنے والوں میں سے دو حملہ آوروں کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔ ہتھیار بند مذکورہ دونوں کلدیپ ٹھاکر او رنگم گجر کو پیر کے روز گرفتارکرکے منگل کی صبح عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔

دہلی پولیس کے بموجب پونا والا کی گاڑی کو روہنی میں فارنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) کے باہر اورر ٹیک کرکے روک لیاگیاتھا‘ جہاں اس کو پالی گرافی جانچ کے لئے لایاگیاتھا۔

ایف ایس ایل پر اب بی ایس ایف سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ پونا والا کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے اس کار سے کچھ لوگ باہر نکلے او رویان پر حملہ کردیاتھا۔ مذکورہ دونوں افراد جس کے ہاتھوں میں تلواریں تھیں‘ وہ گروگرام کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باقی حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس افیسر نے کہاکہ ”یہ گروپ جس کار میں آیاتھااسکو ضبط کرلیاگیاہے۔

اس میں 4-5لوگ تھے۔ پوچھ تاچھ کے دوران اگر دوسرے لوگوں کے ملوث ہونے کی بات معلوم ہوتی ہے تو مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پولیس کی ٹیمیں ان کے دعوؤوں او رجس سے ان کا تعلق بتارہے ہیں اس کی بھی جانچ کررہی ہے“۔

پرشانت وہار پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعات186‘353‘147‘148اور149کے تحت ایک ایف ائی آردرج کرلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایف ایس ایل عہدیداروں نے پیر کے روز تقریبا7گھنٹوں تک پونا والاکا پالی گرافی جانچ کی ہے۔

سنجیوگپتا ڈپٹی ڈائرکٹر ایف ایس ایل نے کہاکہ ممکن ہے کہ پالی گرافی جانچ آگے بھی جاری رہے گی۔

عدالت نے 26نومبر کے روز پونا والا کو 13دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا تھا۔ پونا والا کی گرفتاری 12نومبر کے روز اپنی محبوبہ کا قتل او را سکی نعش کے35تکڑے کرنے کے معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔ جنوبی دہلی کے مہرولی میں یہ واقعہ پیش آیاتھا