آلو چپس کی پیکٹ سے نکلا مردہ مینڈک

   

احمدآباد : آئسکریم میں انسان کی کٹی ہوئی انگلی کے ٹکڑے ملنے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں پڑا تھا کہ گجرات کے جام نگر میں آلو چپس کے پیکٹ میں مردہ مینڈل دستیاب ہوا ۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد کل جام نگر میونسپل کے حکام نے پورے معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے ۔ جام نگر میونسپل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بالاجی ویفرس کے آلو چپس کے پیکٹ کو جانچ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاسمین پٹیل نامی ایک لڑکی نے ہمیں الاع دی ہے کہ بالاجی ویفرس کی جانب سے تیار کردہ چپس عہدیدارو ں نے اس دکان پر جاکر تفصیلات حاصل کیں ۔ حکام کے مطابق پشکر دھام علاقہ سے تعلق رکھنے والی جاسمین پٹیل نے بتایا کہ ان کی چار سال کی بھتیجی نے منگل کی شام ایک دکان ںے چپس کا پیکٹ خریدا تھا اور اس نے مردہ مینڈک دیکھنے سے پہلے کچھ آلو چپس کھالئے تھے ۔لڑکی نے کچھ چپس کھانے کے بعد مینڈک کو دیکھ کر پیکٹ پھینک دی اور اس بات کی اطلاع انہیں دی ۔ پٹیل کے مابق انہیں یقین نہیں ہوا لیکن اس کے بعد جب انہوں نے پیکٹ دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس میں مردہ مینڈک تھا اور بچی صحیح کہہ رہی تھی ۔ان کے مطابق بالاجی ویفرس کے ذمہ داروں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد یہ پیکٹ متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ۔