آندھراپردیش اسمبلی چناؤ کیلئے بی جے پی منشور کمیٹی کی تشکیل ، پورندیشوری کنوینر

   

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے کی تیاری کے سلسلہ میں بی جے پی اے پی یونٹ کے صدر کے لکشمی نارائنہ نے پارٹی کی ریاستی منشور کمیٹی قائم کی ہے ۔ اس کمیٹی کی صدر سابق مرکزی وزیر پورندیشوری کو بنایا گیا ہے ۔ سابق چیف سکریٹری آئی وائی بی کرشنا راو کنوینر مقرر کئے گئے ہیں ۔ شیخ منان منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔ پورندیشوری کا تقرر ایسے وقت کیا گیا جبکہ یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ بی جے پی چھوڑ کر وائی ایس آر کانگریس میں جانے والی ہیں ۔ اس سے پہلے کنالکشمی نارائنہ کو بی جے پی کا ریاستی صدر ایسے وقت بنایا گیا تھا جبکہ وہ وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہونے کیلئے پرتول رہے تھے ۔