آندھراپردیش: حاملہ خاتون دواخانہ میں فوت، ڈاکٹرس کی لاپرواہی، شوہر کا الزام

,

   

سریکا کلم: آندھرا پردیش کے سریکاکلم ضلع میں ایک حاملہ خاتون ایک خانگی اسپتال میں دوران علاج فوت ہوگئیں۔ اس کے شوہر نے ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ متوفیہ کے شوہر نریش نے کہا کہ 24سالہ بی ریواتی کو شیوا درگا وشنو ہاسپٹل میں زچگی کے لئے شریک کروایا گیا تھا۔ اس وقت ڈاکٹرس نے کہا تھا کہ ان کی حالت نہایت تشویش ناک ہے ہم بچہ کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے لیکن ہم ماں کو بچالیں گے۔

اس کے باوجود ڈاکٹرس نے ان کے علاج میں لاپرواہی برتی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے بعد متوفیہ کے دیگر رشتہ دار ہاسپٹل پہنچے اور خاطی ڈاکٹرس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر گائیتری کو اس حادثہ کا مرتکب قرار دینے لگے۔ بعد ازاں ڈاکٹر گایتری نے بتا یا کہ ریواتی کا بی پی نارمل بہت ہائی تھا۔ انہوں نے لاپراہی برتنے کے الزام کو بری کردیا او رکہا کہ وہ اس اسپتال میں آنے والے ہر مریض کو اچھا علاج فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔