چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کا اسمبلی میں اعلان۔ دوبارہ جامع رپورٹ کے ساتھ بلز پیش کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد : 22نومبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی نے اسمبلی میں اہم اعلان کرتے ہوئے ریاست میں تین راجدھانیاں ( صدر مقام) بنانے کی بلز سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان بلز کی منظوری کے فوری بعد تین علاقوں سے انصاف کرنے کیلئے تین راجدھانیاں قائم کرنے کے عمل کا آغاز کردیا جاتا تو آج اس کے نتائج دستیاب ہوجاتے تھے ۔ ریاست کے تینوں علاقوں کو ترقی دینے کیلئے ان بلز کو متعارف کرایا گیا تھا ۔ ماضی میں ایک ہی مقام پر ترقی ہوئی ہے ، ترقی کو تمام علاقوں تک توسیع دینے کیلئے تاریخی فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تمام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے مذاہب اور طبقات کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کی خواہشات کی تکمیل کیلئے 2019ء کے عام انتخآبات میں عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تاہم دو سال کے دوران اس کیلئے کئی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ۔ قانونی تنازعات کا جائزہ لینے کے بعد سب کے ساتھ انصاف کرنے کے ارادہ سے بلز سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنے کا حکومت پر الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ سب کے ساتھ انصاف کرنے اور تین راجدھانیاں قائم کرنے کیلئے تمام عوام کو اعتماد میں لیا جائیگا ۔ ان کے اعتراضات اور شکوک کو دور کرکے تین راجدھا نیوں پر دوبارہ جامع رپورٹ کے ساتھ اسمبلی میں بلز پیش کئے جائیں گے ۔ ن