آندھراپردیش کے آئی اے ایس عہدیدار امتیاز احمد کی وائی ایس کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد 29 فروری(سیاست نیوز) آئی اے ایس سرویس سے رضاکارانہ سبکدوش آئی اے ایس عہدیدار محمد امتیاز احمد نے آج وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امتیاز احمد نے رضاکارانہ سبکدوشی کیلئے حکومت کو درخواست دی اور چیف سکریٹری آندھرا پردیش ڈاکٹر کے جواہر ریڈی نے سبکدوشی کی درخواست کو قبول کرکے احکامات جاری کئے ۔ وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت پر پارٹی کے ریجنل کوآرڈینیٹر رام سبا ریڈی ، رکن اسمبلی کرنول حفیظ خاں ، کرنول کے میئر بی وائی رامیا اور سابق رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی موجود تھے۔ 1