آندھراپردیش ہائی کورٹ کی کرنول منتقلی کی تجویز نہیں: کرن رجیجو

   

حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ آندھراپردیش ہائیکورٹ کو کرنول منتقل کرنے کی تجویز مرکز کے پاس زیر التواء نہیں ہے۔ راجیہ سبھا میں تلگو دیشم رکن کے رویندر کمار کے سوال پر مرکزی وزیر نے بتایا کہ تنظیم جدید قانون کے تحت جنوری 2019 ء میں آندھراپردیش ہائیکورٹ کے بنچ کو قائم کیا گیا تھا ۔ فروری 2020 ء میں ہائی کورٹ کو امراوتی سے کرنول منتقل کرنے ریاستی حکومت نے تجویز پیش کی۔ اس پر وزارت قانون کی رائے حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی منتقلی کا معاملہ مرکز کے پاس زیر التواء نہیں ہے۔ ر