آندھرا میں دو واقعات میں پانچ نوعمر ڈوب کر ہلاک

   

وجئے واڑہ، 12 فروری (یو این آئی ) آندھرا پردیش کے ایلورو اور اے ایس آر اضلاع میں دریا میں ڈوب جانے سے پانچ نوجوانوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ اے ایس آر ضلع کے رامپاچھوڑاوارم منڈل کے آئی پولاورم گاؤں میں سیتاپلی ندی پر کچھ طلباء پکنک منانے گئے تھے ۔ ان میں تین سیتا پلی ندی میں نہانے اترے اور ڈوب گئے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ۔ مرنے والوں کی شناخت کاکرا ویرا وینکٹ ارجن (16)، انڈیبوئنا دیوی چارن (16) اور لاویتی رمن (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ تینوں گوداوارم منڈل کے رامپا یرومپلیم زیڈ پی ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طالب علم تھے ۔ایک دیگر واقعہ میں ایلورو ضلع کے کویالا گوڈیم منڈل کے سری پلی گاؤں میں دو نوعمر ٹینک میں ڈوب گئے ۔ ان میں سے ایک نوجوان ٹینک میں گر کر ڈوب گیا۔ ۔ ان کے نام چندو (17) اور کوٹا گگن سندیش (12) بتائے گئے ہیں۔