امراوتی 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں میں بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش میں سمندری طوفان کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال کے نتیجہ میں ساحلی آندھرا میں سمندری طوفان کا خطرہ ہے ۔ اس کے اثر سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کچھ حصوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ تاہم اس سمندری طوفان کی شدت اور اس کے راستے کی کوئی توثیق نہیں ہوسئی ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ سمندری طوفان ساحل سے کہاں ٹکرائے گا ۔ آندھرا پردیش میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس اور تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔