آندھرا پردیش حکومت نے بنائے 13 نئے اضلاع، وزیر اعلٰی جگن موہن ریڈی نے پورا کیا اپنا انتخابی وعدہ

   

امراوتی: وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کو ریاست میں 13 نئے اضلاع تشکیل دیئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل اضلاع کی تعداد 13 سے بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کو گنٹور ضلع کے تاڈے پلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے 13 نئے اضلاع کا آغاز کیا۔ وزیر اعلٰی ریڈی نے اضلاع کا افتتاح پجاریوں کے ذریعہ طے کردہ “شبھ مہورت” کے دوران کیا۔ تمام نئے اضلاع آج سے وجود میں آئیں گے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزید اضلاع کی تشکیل تمام علاقوں کی ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔بتا دیں کہ سی ایم ریڈی نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلاتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو 25 لوک سبھا حلقوں میں سے ہر ایک کو ایک ضلع بنایا جائے گا۔ آج انہوں نے اپنے اسی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ریاست کو 13 نئے اضلاع دیے ہیں۔