آندھرا پردیش میں ٹریپل آئی ٹی طالبہ کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں ایک ٹریپل آئی ٹی طالبہ کی خود کشی کا واقعہ پیش آیا۔ ریکھا نامی طالبہ جو میکانیکل انجینئرنگ سال آخر کی طالبہ تھی اس طالبہ نے کل اتوار کی رات عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ کمپنی انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے ریکھا کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ ریکھا کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس طالبہ کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چلا سکی ۔ تاہم لڑکی کے موبائل فون کو ضبط کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ ضلع کڑپہ کے ایڈپو لاپایہ میں واقع ٹریپل آئی ٹی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق ریکھا دو ہفتوں میں کیمپس چھوڑنے والی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔۔ ع