آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی توثیق

   

امراوتی 3 اپریل ( پی ٹی آئی )وجئے واڑہ کے ایک دواخانہ میں ایک 55 سالہ شخص کی کچھ دن قبل موت کے بعد آج حکومت آندھرا پردیش نے توثیق کی کہ کورونا وائرس اس موت کی وجہ تھی ۔ ریاست میں کورونا سے اس طرح پہلی موت کی توثیق ہوئی ہے ۔ یہاں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 161 ہوگئی ہے جن میں تین صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ متوفی شخص کو اپنے بیٹے سے یہ وائرس لگا تھا جبکہ اس کا بیٹا دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میںشرکت کے بعد واپس ہوا تھا ۔ متوفی شخص کو ہائپر ٹنشن اور قلب کے امراض کا لاحقہ بھی تھا اور وہ ذیابطیس کا شکار بھی بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 30 مارچ کو 11.30 بجے دواخانہ سے رجوع ہوا تھا اور ایک گھنٹے میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی ۔