آندھرا پردیش میں کورونا کے 4570 نئے کیسس

   

حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4570 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 30022 ٹسٹ کئے گئے۔ چتور ضلع میں کورونا سے متاثرہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس مدت میں 669 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں 26770 ایکٹیو کیسس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ چتور 1120 کورونا کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ وشاکھاپٹنم 1028 کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر اضلاع میں اننت پور 347، مشرقی گوداوری 233، گنٹور 368 ، کڑپہ 173 ، کرشنا 207 ، کرنول 168 ، نیلور 253 ، پرکاشم 178، سریکاکولم 187 ، وجیا نگرم 209 اور مغربی گوداوری میں 95 کیسس درج کئے گئے۔ ریاست میں ابھی تک کورونا سے اموات کی تعداد 14510 ہے۔ ر