آندھرا پردیش میں کورونا کے3205 نئے کیسس وشاکھاپٹنم اور چتور سرفہرست

   

حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3205 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 281 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق حالیہ عرصہ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں اس قدر بڑی تعداد میں کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔ کورونا کا پتہ چلانے کیلئے ریاست میں 41954 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد بڑھ کر 2087879 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ ابھی تک 14505 اموات واقع ہوئی۔ ریاست میں 10119 ایکٹیو کیسس پائے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ 695 کیسس ضلع وشاکھاپٹنم میں پائے گئے جبکہ اننت پور 160، مشرقی گوداوری 274، گنٹور 224 ، کرشنا 217 ، کرنول 123، نیلور 203 ، پرکاشم 90 ، سریکاکولم 268 ، چتور 607 ، وجیا نگرم 212 اور مغربی گوداوری میں 90 کیسس منظر عام پر آئے۔ر