آندھرا پردیش کیلئے مرکز سے 5 آئی پی ایس افسران کی تعیناتی

   

حیدرآباد 3 فروری (سیاست نیوز) مرکزنے آندھراپردیش کیلئے 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو تعینات کیا ہے۔ 2018 ء بیاچ کے وی مہیشور ریڈی اور کے پرتاپ شیو کمار کے علاوہ اور بہار کی شفقت آمنہ ‘دہلی کے سنیل شراون، راجستھان کے راہول مینا کو اے پی میں تعینات کیا ہے ۔