حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے 18 جنوری سے شروع ہونے والے ’’ آنکھوں کی روشنی‘‘ پروگرام کو کامیاب بنانے عوام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہوار کی طرح اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ ہریش راؤ نے پروگرام کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیداری کیلئے تیار کردہ مختصر فلم کو ٹوئٹر پر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ دونوں آنکھوں کی روشنی کا تحفظ کیا جائے اور تلنگانہ کو نابینا افراد کے بغیر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر صحت نے پروگرام کی کامیابی کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے بھی ضلع کلکٹرس کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاست گیر سطح پر 1500 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ر