آنگن واڑی سے بچوں کیلئے فراہم انڈے شراب کی دوکان سے دستیاب

   

حیدرآباد 19 ستمبر ( سیاست نیوز ) حضور آباد میں آنگن واڑی مرکز سے بچوں کیلئے فراہم کردہ انڈے شراب کی دوکان میں پائے گئے ۔ حکومت آنگن واڑی مراکز سے 7 ماہ سے 3 سال تک کے بچوں کیلئے انڈے فراہم کرتی ہے ۔ یہ انڈے حضور آباد میں ایک شراب کی دوکان میں پائے گئے ۔ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔