آن لائن جاننے والوں کو تفصیلات شیئر نہ کریں:پولیس

   

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے شہریوں کو انتباہ جاری کیا کہ وہ آن لائن جاننے والوں کے ساتھ اپنی تفصیلات شیئر نہ کریں اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کوئی پیغامات کو شیئر نہ کریں اور سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات کا جواب نہ دیں اور فرینڈ رکوسٹ کو قبول نہ کریں۔ سائبر دھوکہ پیشہ افراد اکثر فرینڈ رکوسٹ بھیج کر آپ کی تمام معلومات حاصل کرکے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے آپ کو بلیک میل کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھیجی گئی کسی بھی لنک کو نہ کھولیں جس سے آپ کی تمام تفصیلات سائبر جرائم پیشہ افراد حاصل کرتے ہوئے آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم حاصل کرسکتے ہیں یا کسی دوسرے طریقہ سے آپ کو بلیک میل کیا جاسکتا ہے۔ پولیس نیشہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آن لائن دوستوں کے ساتھ کوئی بھی تفصیل فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر چیزیں شیئر نہ کریں جس سے ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ ش