آن لائن لاٹری کا دھوکہ نائجیریائی باشندہ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) آن لائین لاٹری دھوکہ دہی میں ملوث دو دھوکہ بازوں بشمول ایک نائجیر باشندے کو دہلی میں گرفتار کرلیا اور ٹرانزٹ وارنٹ پر شہر منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دھوکہ دہی کے ریاکٹ کا سرغنہ 34 سالہ نائجیر باشندہ لکی اوزا ہے جو ہریانہ کے متوطن دیپک کی مدد سے فرضی آن لائین ریاکٹ چلا رہا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا ہے کہ مویشیوں کیلئے استعمال کئے جانے والے ادویات کے علاوہ خود کو بڑی کمپنی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دھوکہ باز عوام کو راغب کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے مذکورہ نائجیر باشندہ فیس بک کے ذریعہ اپنی نشانی کی تلاش کیا کرتا تھا اور کوئی بھی شخص اسے ربط پیدا کرنے پر مویشیوں کیلئے استعمال کئے جانے والی ادویات بشمول وٹولن آئیل کم دام میں فراہم کرنے کے عوض لاکھوں روپئے حاصل کرلیا کرتا تھا ۔ پولیس نے عنبرپیٹ کے ایک ساکن کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران مذکورہ دھوکہ بازوں کا پتہ لگایا۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم پولیس نے آن لائین گفٹ کے بہانہ دھوکہ دینے والے نائجیر باشندے جیمس لکی اوباسی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نائجیر باشندہ فیس بک پر فرضی اکاؤنٹ بناتے ہوئے برطانوی کمپنی کی جانب سے آن لائین گفٹ کیلئے نامزد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کئی افراد سے رابطہ قائم کرتا اور اس تحفہ کی حوالگی کیلئے لاکھوں روپئے ہڑپ لیا کرتا تھا ۔ پولیس نے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔