آن لائن ڈیلیوری کی آڑ میں منشیات فروحت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

   

دو افراد گرفتار ڈی سی پی بی ونیت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور نے آن لائن ڈیلیوری کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کردیا ۔ جو زماٹو ڈیلیوری کی آڑ میں منشیات سپلائی کر رہے تھے اور طلبہ برادری ان کے نشہ پر تھی ۔ مادھاپور ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر بی ونیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو افراد 31 سالہ ایم پون کمار ساکن کونڈاپور اور 21 سالہ آدرش کمار سنگھ ساکن کونڈاپور متوطن بہار کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس گردہ کے دو افراد مفرور ہیں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس ٹولی کے مفرور ارکان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اس کے علاوہ ایسی ٹولیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جاری ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضہ سے 874 گرام گانجہ اور 21.7 گرام ایم ڈی ایم اے اور تین سیل فون کے علاوہ دو ڈیجیٹل ویئنگ مشینوں کو ضبط کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ منشیات کی قیمت 8 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایم ڈی ایم اے کو بنگلورو اور گانجہ کو آندھرا اڈیشہ سرحدی علاقہ سے منتقل کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا تھا ۔ پولیس سے بچنے اور آسان انداز میں منشیات فراہمی کیلئے آن لائن ڈیلیوری کا سہارا لیا جارہا تھا اور زماٹو کی آڑ میں منشیات سربراہ کی جارہی تھیں ۔ پولیس نے بتایا کہ طلبہ برادری ان کا نشانہ تھی اور طلبہ کے علاوہ آئی ٹی سیکٹر میں یہ لوگ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ پولیس ان کی سرگرمیوں کا مزید جائزہ لے رہی ہے ۔ جو ہربل پراڈکٹ کی فروخت کے نام پر منشیات فروخت کر رہے تھے ۔ ع