پناجا۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے گوا ہوائی اڈے کے رن وے پر جمع ہوکر ایر انڈیا کے مسافر بردار جہاز کو ممبئی سے پرواز کر کے گوا کے ہوائی اڈے پر 3بجے تک منگل کے دن اترنے نہ دیا ۔ ہندوستانی بحریہ جو گوا کی طیرانگاہ پر ہوائی جہاز وں کی آمد و رفت کی ذمہ دار ہے ۔ اس کے ترجمان نے بتایا کہ رات کا وقت ہونے کے سبب رن وے پر کتوں کی موجو دگی کا پتہ نہ چل سکا ۔