آٹا 37 روپئے فی کلو، حکومت خاموش کیوں؟:مایاوتی

   

لکھنؤ: بی جے پی حکومت پر غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کے تئیں لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ آٹا کی قیمت بھی گذشتہ سال میں بڑھ کر 37روپئے کلو ہوگیا ہے لیکن حکومت خاموش ہے ۔ مایاوتی نے ہفتہ کو یک بعد دیگر اپنے ٹوئٹ میں مہنگائی۔بے روزگاری کے مسئلے پر بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا’ملک میں غربت و پچھڑے پن کی زندگی میں مہنگائی کی مار اور بے روزگاری سے پریشان محنت کش لوگ ہر دن آٹا۔ دال، چاول اور نمک تیل وغیرہ کی مہنگی قیمتوں کیلئے کر حکومت کو کوستے رہتے ہیں۔ لیکن وہ اس کا جواب دینے و تراکیب ڈھونڈنے کے بجائے زیادہ تر خاموش ہی رہتی ہے ایسا کیوں؟