آٹو رکشتہ ڈرائیور پر قانون کی خلاف ورزی پر 32,500/-روپئے جرمانہ

   

گروگرام۔4ستمبر( سیاست ڈاٹ کام ) موٹر وہیکلس ایکٹ کے تحت ایک اسکوٹر سوار کو متعدد خلاف ورزیوں کے بعد 23ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک سگنل توڑنے کے جرم میں گروگرام میں منگل کے دن 32,500روپیوں کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈرائیور نے نہ صرف سگنل توڑا تھا بلکہ اس نے خطرناک تیز رفتار ڈرائیونگ بھی کی تھی اور کے پاس لائسنس اور آٹو رکشہ کے ضروری کاغذات بھی نہیں تھے ۔