پاناجی۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) آٹو شعبہ میں پستی کے رجحان کے پیش نظر طلب کو مہمیز لگانے کیلئے گوا کی حکومت نے چہارشنبہ کو کسی بھی قسم کی گاڑی خریدنے پر موجودہ شرح میں 50 فیصد تخفیف کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان پر 31 ڈسمبر تک عمل آوری کی جاسکے گی ۔ گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے اور نئی موٹر کراوں کی خریداری پر اس کی شرح کا لمزو 31ڈسمبر 2019 تک رہے گا ۔ گوا کے ٹرانسپورٹ کے محکمہ کی رپورٹ کے مطابق گوا میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں گاڑیوں کی خریداری میں 15تا 17فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ اپریل 2019ء سے جولائی 2019 تک صرف 19480 گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی ۔ گوا کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا کہ دیوالی تہوار کی آمد ہے حکومت کے اس فیصلہ سے آٹو صنعت کو فائدہ ہوگا ۔