آٹو کیاڈ اکاونٹنگ پیاکیجس کی کمپیوٹر پروفیشنل کورسیس کی مفت تربیت

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : طلبہ و طالبات کے لیے جو کہ ایس ایس سی ، انٹر پاس یا فیل جو کہ ملازمت کے متلاشی ہوں اور انہیں ہنر مند خود مکتفی بنانے کے لیے اور ملازمت سے آراستہ کرنے کے لیے عصری پروفیشنل کمپیوٹر ووکیشنل کورسیس کا مفت اہتمام کیا گیا ہے جس میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ، کمپیوٹر ہارڈویر ، ڈی ٹی پی ، آٹو کیاڈ ، ایم ای پی ، کمپیوٹر اکاونٹنگ پیاکیجس ، ایم ایس آفس ، ڈیٹا انٹری ، اے ڈی سی اے ، پی جی ڈی سی اے اور اسکل ڈیولپمنٹ کلاسیس ، اسپوکن انگلش کی تربیت بھی شامل ہے ۔ خواتین و طالبات کے لیے علحدہ کلاسیس کا نظم رہے گا اور خواتین و طالبات کے لیے روزگار پر مبنی کورسیس ٹیلرنگ ، فیشن ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ مزید 10 کورسیس شامل ہیں ۔ ایس ایس سی ، انٹر ، ڈگری میں جو طلبہ ناکام ہوں اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ون سٹنگ کی سہولت سے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9297150032 پر ربط کریں ۔۔