آپ سب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈال سکتے..’: منی لانڈرنگ قانون کے من مانی استعمال پر عدالت عظمیٰ نے کیا سخت تبصرہ

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ قانون کے من مانی، یکطرفہ اور امتیازی استعمال پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے حکومت اور ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے اے ایس جی ایس وی راجو سے کہا کہ آپ تحقیقات کی آڑ میں ایکٹ کی مختلف دفعات کو ملا کر اسے کمزور کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ میں سماعت کے دوران بنچ نے کہا کہ پی ایم ایل اے کے تحت آپ دس ہزار روپے کے کیس کی سنگینی سے لے کر سو روپے کے کیس اور جرم کی شدت پر اپنی مرضی سے وہی کارروائی کر رہے ہیں، جسٹس بوپنا نے مزید کہا کہ آپ سب کو سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈال سکتے..