آپ قانون واپسی کی ضد چھوڑیں، ہم کمی دور کرنے کو تیار” ، 10 ویں دور کی بات چیت سے پہلے بولے مرکزی وزیر

,

   

مرکزی حکومت نے مذاکرات کے دسویں دور سے پہلے مشتعل کسان یونینوں کو تینوں زرعی قوانین سے متعلق خدشات دور کرنے کے لئے ایک تجویز بھیجی ہے۔ اتوار کے روز مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی تنظیموں کو ایک نئی تجویز ارسال کی ہے ، جس میں منڈیوں اور تاجروں کی رجسٹریشن سے متعلق خدشات کو دور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، تاکہ ان سے بات چیت کے 10 ویں دور میں بات کی جاسکے۔