آپ نے سارے دروازے کھول دیے ہیں، گیانواپی مسجد کے سروے پر عدالت کے حکم پر اسدالدین اویسی نے دیا بیان

   

حیدرآباد: گیانواپی مسجد کے سروے کے دوران اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی نے ہندو فریق کی جانب سے ایک جگہ کو شیولنگ بتائے جانے اور عدالت کی جانب سے اس جگہ کو سیل کرنے کے معاملے میں سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اویسی نے این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا، میں اس معاملے پر شروع سے کہہ رہا ہوں، جب بابری مسجد کا فیصلہ آیا تو میں نے کہا تھا کہ عدالت نے فیصلہ غلط دیا ہے اور یہ عقیدے کی بنیاد پر دیا گیا فیصلہ ہے۔ آپ نے دروازے کھول دیے ہیں کہ وہ پھر جائیں گے اور وہ سب چیزیں کھولیں گے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 1991 کا ایکٹ ہندوستان کے آئین کا حصہ ہے۔