آپ کے پاس ابھی بھی موقع ہے : حجاب کے حق میں لڑائی لڑنے والی نوعمر لڑکی نے وزیر اعلٰی سے کی اہم اپیل

,

   

بنگلورو: کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہنے والی 17 سال کی لڑکی نے وزیر اعلٰی بسواراج بومئی سے آج ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ہمارے مستقبل کو برباد ہونے سے روکنے کا ابھی بھی موقع ہے۔ اپیل میں ریاستی سطح کی کراٹے چیمپئن عالیہ اسدی نے کہا کہ حجاب یا ہیڈ اسکارف پر پابندی سے بہت سی طالبات متاثر ہوں گی جو اس ماہ کے آخر میں ہونے والے پری یونیورسٹی امتحانات میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ وزیر اعلٰی بومئی کو ٹیگ کرتے ہوئے عالیہ اسدی نے ٹویٹ کیا کہ آپ کے پاس اب بھی ہمارے مستقبل کو برباد ہونے سے روکنے کا موقع ہے۔ آپ ہمیں حجاب پہن کر امتحان لکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اس کو مدنظر رکھیں۔ ہم اس ملک کا مستقبل ہیں۔