آگرہ ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس کنٹینر سے ٹکرائی، دو کی موت،12زخمی

   

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے چوبیا تھانہ علاقے میں لکھنؤ ایکسپریس وے پر چہارشنبہ کی علی الصبح کرناٹک کے سیاحوں سے بھری ایک بس اور کنٹینر کی ٹکر میں دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ تقریبا دیگر 12 مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بس حادثے میں کرناٹک ریاست کے دو سیاحوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ کرناٹک سے تقریبا 50سیاح دہلی، متھرا، آگرہ گھومنے کے بعد اجودھیا ، وارانسی کی جانب جارہے تھے کہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے بس برابر میں چل رہے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بٹل ماروتی اور ان کی بیوی سلوچنا کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 12زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے راحت رسانی کا کام شروع کیا اور گاڑی میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ ایمبولنس اور سرکاری پولیس جیپ کے ذریعہ سے سبھی زخمیوں کو سیفئی میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا۔اس حادثے میں سمن بیوی بڑو شندے ، ونیتا بیوی رام دیو کاکڑ، سشیلا بیوی جیپتی کنجے ، سرپال کاپڑے ولد ماروتی، شانتا بابق مولپوں ولد بابو الور، اندو بائی ولد رام چندر، بالو اٹوا سندھے ولد اٹووا، کنچن وجئے کاولے بیوی وجئے کاولے ،لکشمی بیوی سریگو، بابو رام ولد رام راشنگ، مرگ دیو ولد سندیپ واور زخمی ہوگئے ۔