آیوشمان کارڈ بنانے کے معاملے میں وارانسی اول

   

سہارنپور: اترپردیش میں آیوشمان کارڈ بنانے کے معاملے میں وارانسی اول رہا ہے جبکہ سہارنپور پانچویں مقام پر ہے ۔ ضلع پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سشیل گپتا نے منگل کو بتایا کہ سہارنپور ضلع میں 26355 بزرگ شہریوں کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ آیوشمان ویا وندنا کارڈ بنانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ وارانسی پہلے ، لکھنؤ تیسرے اور سہارنپور پانچویں نمبر پر ہے ۔ میرٹھ پہلے 10 اضلاع میں 10ویں نمبر پر ہے ۔ جہاں 21581 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ بنارس میں 40859 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں کانپور شہر دوسرے نمبر پر ہے جہاں 39833 کارڈ بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کے ضلع گورکھپور کو سہارنپور کے بعد درجہ دیا گیا ہے ۔ چھٹے نمبر پر آنے والے گورکھپور میں 24093 کارڈ بنائے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملتا ہے ۔ اب تک پوری ریاست میں نو لاکھ نو ہزار 408 بزرگ شہریوں کے لیے آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں۔