ٹورنٹو : جنوبی کوریا طیارہ حادثہ کے بعد ائر کناڈا کا ایک طیارہ تباہی سے بال بال بچ گیا جب اتوار کی شام لینڈنگ کے دوران اس میں آگ لگ گئی ۔ یہ طیارہ ہالی فاکس اسٹان فیلڈ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ لینڈنگ گئیر میں خرابی پیدا ہوگئی ۔ طیارہ سنٹ جانس سے یہاں پہونچا تھا جب لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اس میں فوری آگ لگ گئی ۔ مقامی وقت کے مطابق رات 9.30 بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ ائرپورٹ کے ایک رن وے کو بند کردیا گیا ۔ کسی جانی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔تاہم کہا گیا ہے کہ اس واقعہ پر مسافرین میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ مسافرین نے بعد ازاں بتایا کہ انہیں ایک بڑی آواز بھی سنائی دی تھی تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کس کی آواز تھی ۔