ائی ایم اے اسکام۔ سابق کرٹانک کے سابق وزیر روشن بیگ کو سی بی ائی کی تحویل میں لیاگیا

,

   

بنگلورو۔سابق کانگریسی وزیر اور سابق رکن اسمبلی روشن بیگ کو سی بی ائی نے 27نومبر تک تین دن کے لئے اپنی تحویل میں چہارشنبہ کے روز تفتیش کے لئے لیاہے۔

انہیں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے ائی ایم اے اسکام کی تفتیش کے لئے اپنی تحویل میں لیاہے۔

سی بی ائی کے دھاوا
مذکورہ سی بی ائی کی ایک ٹیم نے 23نومبر کے روز سابق کرناٹک کے وزیر روشن بیگ کے بنگلور کے مکان پر ائی ایم اسکام کیس کے تعلق سے دھاوا کیاتھا۔

بیگ جس کو سی بی ائی نے 22نومبر کے روز گرفتار کیاگیاتھا کو عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیاگیاہے۔

اس کے علاوہ جانچ کرنے والی ٹیم (ایس ائی ٹی) نے قبل ازیں بیگ سے پوچھ تاچھ کی تھی۔