حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ائی ٹی ائی میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔ پچھلے ایک ہفتہ سے ان لائن درخواستوں کا عمل جاری ہے۔ خواہش مند طلبہ کی کم سے کم تعلیمی قابلیت اٹھ ویں جماعت سے دسویں جماعت پاس ہونی چاہئے جو داخلوں کے اہل ہونگے۔
حکومت تلنگانہ محکمہ روزگار اور تربیت کے زیر اہتمام چلائے جانے والے ائی ٹی ائی کے اداروں میں داخلوں کے لئے طلبہ وطالبات کو ان لائن فارم داخل کرنا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق 20جون سے 27جون کے درمیان پی ایچ سی کو چھوڑ کا اسناد کی تنقیح کی جائے گی اس کے علاوہ پی ایچ سی کے لئے آر ڈی ڈی ورنگل او رآر ڈی ڈی حیدرآباد میں اسناد کی تنقیح کا کام 28جون کو کیاجائے گا۔
ان لائن فارم داخل کرنے کی مقررہ آخری تاریخ26جون ہے۔
میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کا انتخاب عمل میں ائے گا اس کے علاوہ محفوظ اور ویب موقع کے زمرے کو موقع طلبہ کو دیاجائے گا۔
سیٹ کی اجرائی کے متعلق جانکاری رجسٹرارڈ ٹیلی فون پر ایس ایم ایس کی اجرائی کے ذریعہ دی جائے گی
جس کے بعد طالب علم کو مقرر ہ ائی ٹی ائی کالج سے رجوع ہونا پڑے گا۔اسناد کی تنقیح کے لئے 10روپئے فی لی جائے گی جو درخواست گذار کو سنٹر پر ادا کرنا ہوگا۔
مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ویب سائیڈ پر جاکر حاصل کرسکتے ہیں۔
https://virivi.com/posts/178/ITI-Admission-Notification-2019
https://iti.telangana.gov.in/