ائی پی ایل۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آر سی بی کے خلاف گیند بازی کا فیصلہ کیاہے

,

   

دوبئی۔ انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میاچ کے دوران جو دوبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کے کپتان ڈیویڈ وارنر نے پیر کے روز ٹاس جیت کر رائل چیالیجنرس بنگلورو(آر سی بی) کے خلاف گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد وارنر نے کہاکہ ”ہم گیند بازی کریں گے۔ کچھ اطراف میں نمی ہے۔ پچھلی رات کو (دہلی کیپٹلس اور کنگز الیون پنچاب) کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تھا۔

ہم جانتے ہیں آخر تک کچھ تھکاوٹ ہوتی ہے۔ ہمارے پاس ٹیم میں توازن ہے“

تبدیلی
وارنر نے کھیلنے والے گیارہ میں دوغیر ملکیوں کے طور پر جانی بیر اسٹو اور راشد خان کو شامل کیا ہے جبکہ کینے ویلیمسن اور محمد نبی کو باہر رکھا گیاہے۔

آر سی بی کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہاکہ ”ہم نے نظام اور کھیل دونوں میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ہم پرسکون او ر متوازن محسوس کررہے ہیں۔

وقت پر ایک فکر کئی لیڈرس تشکیل دیتی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ان لڑکوں نے لاک ڈاؤن کے وقت اور جب بھی وہ کرسکتے ہیں سخت محنت کی ہے۔

ان پر ان تین ہفتوں میں بھی کافی ذمہ داریاں ہیں“

کھیلنے والے گیارہ
سن رائزرس حیدرآباد: ڈیوڈ وارنر(کپتان)‘ جانی بیرس اسٹو(وکٹ کیپر)‘ منیش پانڈے‘ وجئے شنکر‘ میچل مارش‘ پریام گرگ‘ ابھیشیک شرما‘ راشد خان‘ بھونیشوار کمار‘ سندیپ شرما‘ ٹی نٹ راجن۔رائیل

چیالنجرس بنگلورو: اورون فنچ‘ دیو دت پاڈی کال‘ ویراٹ کوہلی(کپتان)‘ اے بی ڈی ویلرس‘ جوش فلپ(وکٹ کیپر)‘ شیوم دوبئے‘ واشنگٹن سندر‘ اومیش یاو‘ نودیب سایانی‘ ڈیل اسٹین‘ یزویندرا چہل۔