ائی پی ایل 2021کے مقامات۔ بی سی سی ائی حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہرو ں کوسیزن14میں مہمان نوازی کے لئے تسلیم کیاہے

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا(بی سی سی ائی)نے ائی پی ایل 2021کی مہمان نوازی کے لئے حیدرآباد کے بشمول 4-5مقامات کو تسلیم کیاہے جو اپریل کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

ڈی این اے کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ بورڈ ائی پی ایل 2021کی میزبانی کے لئے مختلف مقاما ت بشمول حیدرآباد‘ کلکتہ‘ بنگلورو‘ دہلی اور احمد آباد پرغور کررہا ہے۔ اس کے علاوہ مہارشٹرا حکومت سے بھی ممبئی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ممبئی کے لئے چار میدانوں‘ وانکھڈے‘ برابورنی‘ ڈی وائی پٹیل او رریلائنس اسٹیڈیم کے ساتھ بات کی جارہی تھی تاکہ اٹھ ہفتوں تک چلنے والے اس ٹورنمنٹ کے ایک ہی مقام پر میاچوں کے انعقاد سے آسانی پیدا کی جاسکے۔

تاہم ممبئی میں اور اس کے ارگرد میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر بورڈ نے دیگر مواقعوں کی تلاش کاکام کیاہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرطم پر بی سی سی ائی کے ایک سینئر اہلکار نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”ابھی ائی پی ایل کی شروعات کے لئے ایک ماہ کاوقت ہے مگر ضروری فیصلہ لئے جانا ضروری ہے۔

ممبئی میں ایک شہر کے اندر ائی پی ایل کا انعقاد ایک خطر ہ ہے‘ اگر معاملات میں اضافہ ہوتا جیسا اب ہورہا ہے تو یہ سنگین صورتحال ہوگی“۔

انہوں نے کہاکہ ”لہذا شہر جیسے حیدرآباد‘ بنگلورو‘ اور کلکتہ میاچوں کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ تمام وقت میں پسندیدہ احمد آباد پلے اف اور ائی پی ایل کے فائنل میاچوں کے لئے مختص رکھا جاسکتا ہے“۔

درایں اثناء ہفتہ کے روز مہارشٹرا کے محکمہ صحت نے جانکاری دی ہے کہ کویڈ19کے 8623نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں 3648صحت یاب اور چوبیس گھنٹوں میں 51اموات ہوئے ہیں۔

ریاست میں اب تک کے جملہ معاملات21,46,777جس میں سے 72530صحت یاب ہوئے ہیں اور جملہ مرنے والوں کی تعداد52,092ہے