کرونا وائرس کی وجہہ سے تمام میاچ متحدہ عرب امارات میں بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے‘ ٹورنمنٹ کا آغاز19ستمبر سے ہوگا۔
The Dream11 IPL 2020 schedule has been locked in!
Let’s start the week by marking out your favourite matches. Game on! #Dream11IPL pic.twitter.com/L7Ddp61hZ1
— IndianPremierLeague (@IPL) September 7, 2020
نئی دہلی۔ پچھلی مرتبہ کی فاتح ممبئی انڈیسن اور تین مرتبہ فاتح رہی چینائی سوپر کنگس کے مابین ابوظہبی میں انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) 2020ایڈیشن کا پہلا مقابلہ ہوگا‘ تمام مقررہ میاچوں کی تفصیلات اتوار کے روز جاری کی گئی ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہہ سے تمام میاچ متحدہ عرب امارات میں بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے‘ ٹورنمنٹ کا آغاز19ستمبر سے ہوگا۔
ایم ائی اور سی ایس کے درمیان درحقیقت پہلا میاچ2020سیزن کا 29مارچ کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلاجاناتھا۔
تاہم ہندوستان میں وباء کی وجہہ سے غیرمعینہ مدت کے لئے ٹورنمنٹ ملتوی کردیاتھا۔
ٹورنمنٹ کے آغاز کے ساتھ جس کی شروعات ہفتہ کے روز ہوگی‘ دوبئی اپنا کھیل کی میزبانی اتوار کے روز کریگا جودہلی کیپٹلس اور کنگس الیون پنجاب کے ساتھ ہوگا
اور تیسرا مقابلہ پیر کے روز سن رائزرس حیدرآباد اور رائیل چیالنجرس بنگلورو کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد میاچس شارجہ منتقل ہوں گے جہاں پر راجستھان رائیلس کا مقابلہ سی ایس کے سے ستمبر22کے روز ہوگا۔ کلکتہ نائٹ رائڈرس اگلے روز ابوظہبی میں ممبئی انڈینس کے ساتھ کھیلے گی‘ بی سی سی ائی نے اپنے بیان میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ ایک روز میں دومیاچ بھی کھیلے جائیں گے جو ہندوستان کی وقت کے مطابق پہلا میاچ3:30شام جبکہ دوسرا میاچ رات7:30کو کھیلایاجائے گا۔
دوبئی میں 24جبکہ ابوظہبی میں 20اور شارجہ میں 12میاچ کھیلے جائیں گے