ائی پی ایل2020:یوای اے کے لئے تمام اٹھ ٹیموں کی روانگی۔

,

   

مذکورہ 53دنوں کے ٹورنمنٹ میں دوپہر کے 10میاچوں کا آغاز15:30ائی ایس ٹی وہیں رات کے میاچوں کا 19:30ائی ایس ٹی سے ہوگا۔

نئی دہلی۔حمل ونقل کی شروعات ہوگئی ہے اور پروازیں اڑان بھر چکی ہے۔ائی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن 53دنوں کے لئے ستمبر19سے 10نومبر تک کھیلا جائے گا‘اور یہ میاچس متحد ہ عرب امارات کے ابوظہبی‘ شارجہ اور دوبئی میں کھیلے جائیں گے۔

اس وقت دونوں دوپہر اور رات میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل کھیلائے جائیں گے۔مذکورہ 53دنوں کے ٹورنمنٹ میں دوپہر کے 10میاچوں کا آغاز15:30ائی ایس ٹی وہیں رات کے میاچوں کا 19:30ائی ایس ٹی سے ہوگا۔

بی سی سی ائی نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے

جمعرات کے روز کلکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم ائی پی ایل2020کی شروعات سے قبل متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوئی ہے۔

مذکورہ فرنچائیسی نے ٹوئٹ کیاہے کہ ”اور ہم روانہ ہوئے! بہت جلد ہم دیکھیں گے‘ یو اے گی“

کنگس XIپنجاب کے کھلاڑی بھی جمعرات کے روز یو اے ای روانہ ہوئے۔

کنگس XIپنجاب کے تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنی ایک تصویر جو فلائٹ میں شیئر اور اس پر کیپشن لکھا کہ”اپنے مونڈے‘ دوبئی کے لئے روانہ“۔

رائیل چیالینجرس بنگلورو (آر سی بی) جمعہ کے روز دوبئی پہنچے گی۔

آرسی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”آر سی بی کی ٹیم 21اگست کے روز دوبئی پہنچے گی اور 3ہفتوں کا کیمپ ہندوستانی اور بیرونی کھلاڑیوں کے اشتراک اور ساتھ میں مائیک حسن‘ اور سمن کاٹیچ کے ساتھ کریں گے“۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”یواے ای بلارہی ہے۔ مذکورہ آرسی بی روانگی کے لئے تیار ہے“۔

چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) کے سی ای او کاسی وشواناتھ نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم جمعہ کے روز یواے ای روانہ ہوگی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے بھی ٹوئٹ کیاکہ”جس وقت کا بے چینی سے انتظار کیاجارہاتھا وہ آگیا ہے‘ ائی پی ایل کی واپسی۔ یواے ای تمہیں جلد دیکھنا ہے“

https://twitter.com/SunRisers/status/1289969880611950592?s=20

جمعہ کے روز ممبئی انڈینس کی ٹیم بھی مکمل کویڈ19پی پی ای کٹس میں روانہ ہوئی۔

مذکورہ ٹیم نے ٹوئٹ کیاکہ”پی پی ای کٹس ان ہیں‘ تیاری پوری ہے“ بہت جلد ابوظہبی کو دیکھیں گے“۔

راجستھان رائیل جمعرات 20اگست کے روزابوظہبی پہنچی اور انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ”مذکورہ رائیلس کی آمد“

جمعہ کی صبح دہلی کیپٹل کی روانگی ہوئی

مذکورہ ائی پی ایل دراصل 29مارچ سے کھیلاجاناتھا‘ مگر کرونا وائرس وباء کی وجہہ سے اس کو ملتوی کرنا پڑا۔

بی سی سی ائی نے اعلان کیا کہ ”ائی پی ایل 2020ستمبر19سے کھیلاجائے گا اورفائنل میاچ نومبر10سال 2020کو کھیلا جائے گا“۔