ابوبکر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست

   

نئی دہلی: حکومت ہند کی جانب سے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سابق سربراہ ای ابوبکر کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ کچھ بھی سنگین نہیں ہے جس پر درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ ان کے پاس میڈیکل رپورٹ کی کاپی نہیں ہے۔عدالت نے میڈیکل رپورٹ دینے کا حکم دیا۔