ابوظہبی میں پانی پرچلنے والی ٹیکسی سروس کا آغاز

   

ابوظہبی : امارات کے خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہیکہ ابو ظہبی میں پانی میں چلنے والی ٹیکسی کی خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ آبی ٹیکسی سرویس کا نظام خلیج یاس اور راحہ کے ساحل پر وہاں آنے جانے والوں کے لیے کہا گیا ہے۔عوام کی طرف سے مطالبہ پر خلیج یاس ، مرینا یاس ، البندر اور دوسرے اسٹاپوں کیلئے بھی سرویس مہیا کی گئی ہے۔پانی میں چلنے والی ان ٹیکسیوں کی وجہ سے ابوظہبی کے متعدد ساحلی علاقوں کو درمیان رابطہ کا ذریعہ بن سکے گی۔ اسی طرح یہ عوام کیلئے اس متبادل ذریعہ آمدورفت بھی ثابت ہو گی۔ بتایا گیا ہیکہ یہ آبی ٹیکسی بلا ناغہ اور بلا تعطیل ہفتہ کے ساتوں دنوں کے دوران مہیا رہے گی۔ابو ظہبی کے میری تائم کے ڈائریکٹر کیپٹن سیف المیریری نے اس حوالے سے کہا ہیکہ ہم ان آبی گذرگاہوں کے ذریعہ اپنے عوام کو ایک نیا اور مختلف سفری تجربہ کرانا چاہتے ہیں۔