ابوظہبی میں 13 ممالک کے عوام پر قرنطینہ کی پابندی ختم

   


ابو ظہبی ۔ ابوظہبی میں محکمہ سیاحت وثقافت کی جانب سے سعودی عرب سمیت 13 ممالک کے سیاحوں پر قرنطینہ کی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے محکمہ سیاحت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ابوظہبی کی سیر کریں کے عنوان سے جاری سیاحتی پروگرام کے تحت 13 ممالک سے آنے والوں کے لئے قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔سیاحتی ادارے کی جانب سے جن ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی پابندی سے آزاد کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب، آسٹریلیا، چین، برونائی، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ناروے شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہریوں کو ابوظہبی میں کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ممالک کی فہرست کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ فہرست میں تبدیلی اور اضافے کا بھی امکان ہے تاہم یہ اسی صورت میں ہوگی جب دیگر ممالک میں بھی کورونا کے حوالے سے حالات بہتر ہوں گے۔